چین، منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ میں شادی کی تقریب

بدھ 6 جنوری 2010 14:46

چین، منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ میں شادی کی تقریب
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ میں اٹھائیس جوڑوں نے اجتماعی شادی کرکے یہ ثابت کردیا کہ چینی قوم سب سے مختلف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شادی میں شرکت کے لئے ایک جوڑا آسڑیلیا سے بھی آیا تھا. ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہربن میں یخ بستہ موسم میں ہونے والی تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی اور دولہا اور دلہنوں کو مبارکبادی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک جوڑے نے کہاکہ برفباری میں شادی کرنا انہیں بہت اچھا لگ رہاہے ۔ دولہا اور دلہنوں سے اس موقع پر روایتی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :