گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک مسافر وین پر الٹنے سے 7افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

بدھ 6 جنوری 2010 14:51

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک مسافر وین پر الٹنے سے 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر مال بردار ٹرک ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک قریب سے گزرنے والی مسافر وین پر گر گیا حادثے میں خاتون سمیت 7افراد موقع پر جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :