پیرمحل میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شدت اختیارکرگئی

بدھ 6 جنوری 2010 17:26

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) پیرمحل میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شدت اختیارکرگئی ہے۔شہری علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے سے جبکہ دیہات میں 20گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے جس کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچارہیںآ ئن لائن بنکنگ نظام معطل ٹیلی فون ایکسچینج کے ہزاروں فون خاموش تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں ۔

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاورباری طبقہ اورگھریلوں صارفین شدید پریشانی کے شکار ہوگئے ہیں۔گھروں اورمسجدوں میں پانی میسر نہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کیوجہ سے طلباء کاقیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث آن لائن بنکنگ کانظام معطل ہوکررہ گیا جبکہ انٹرنیٹ پر تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ وطالبات کا سال ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہوچکے ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہسپتالوں میں آپریشن تک متاثرہونے سے کئی جانوں کا نقصان ہورہا ہے بجلی جانے کے ساتھ ہی پیرمحل کی ٹیلی فون ایکسچینج خاموش ہونے سے دس ہزار سے زائد فون خاموش ہونے کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہوجاتی ہے جس سے شہر کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم ہوجاتا ہے علاوہ ازیں لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء اورسرکاری ملازمین پانی نہ ہونے کے باعث تیاری کئے بغیر گھروں سے نکلنے پر مجبورہیں۔

شہریوں نے بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیاجاتا ہے تاہم اضافے کے ساتھ بجلی بھی غائب رہتی ہے جوانتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اورگیس کے نرخوں میں مزید اضافہ نہ کیاجائے