کوئی طاقت بھٹو ازم کو ختم نہیں کر سکتی، شرمیلا فاروقی

جمعرات 7 جنوری 2010 20:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔07جنوری۔ 2010ء) وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو موجودہ حکومت اور عوام برداشت نہیں کریں گے، دنیا کو کی کوئی طاقت بھٹو ازم کو ختم نہیں کر سکتی، موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل اور کراچی سمیت صوبے بھر کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے انسداد دہشت گردی ریپڈ فورس قائم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں کھلی کچہری سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ سالوں سے زیر التواء دیرینہ مسئلہ این ایف سی ایوارڈ کو کثیر الجہت فارمولے کے تحت چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے پیش کیا جانا حکومت کا اہم کارنامہ ہے جبکہ صوبوں کو مالیاتی خود مختاری حاصل ہوئی ہے جس سے وفاق اور صوبے مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این این ایف سی ایورڈ سے تما م صوبوں بالخصوص سندھ بلوچستان کو فائدہ پہنچے گا جس سے غربت و بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ موجوہ حکومت نے 40 ہزار سے زائد بیروزگاروں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں جبکہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ اور خواتین کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے حکومت نے شہید بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس سے غریب و مستحق خاندانوں اور خواتین کو مالی امداد حاصل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں جبکہ انہیں صوبوں کی اسمبلیوں کا اعتماد حاصل ہے اور ان کے حق میں صوبائی اسمبلیوں میں قرارد دادیں پاس کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کی فہرست میں تمام جماعتوں کے سیاستدانوں کے نام موجود ہیں تاہم صرف صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جیل اور عقوبتوں کو برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو موجودہ حکومت اور عوام برداشت نہیں کریں گے، دنیا کو کی کوئی طاقت بھٹو ازم کو ختم نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :