زہر کے استعمال سے کئی نایاب انڈس بلائینڈ ڈولفین ہلاک

منگل 26 جنوری 2010 15:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26جنوری۔ 2010ء) دریائے سندھ میں مچھلی کے شکار کے لئے زہر کے استعمال سے کئی نایاب انڈس بلائینڈ ڈولفینز ہلاک ہو گئی ہیں۔ دریائے سندھ میں مقامی مچھیروں نے مبینہ طور پر پانی میں زہر ڈال کر کئی نایاب انڈس بلائینڈ ڈولفنز کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر سے گھوٹکی کے درمیاں کچے کے علاقوں میں دریا میں پانی کی کمی کے باعث چھوٹے چھوٹے تالابوں میں مچھلی کے شکار کے لئے مچھیروں نے زہریلی ادویات کا کثرت سے استعمال کیا جس کی وجہ سے دس سے زائد ڈولفن ہلاک ہوگئیں ۔ اس واقع کی ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی این جی اوز نے سخت مذمت کرتے ہوئے متعلقہ افرادکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :