بھارتی جنگی جنون، ایٹمی میزائل تجربات کا اعلان

بدھ 10 فروری 2010 19:57

بھارتی جنگی جنون، ایٹمی میزائل تجربات کا اعلان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2010ء) بھارت کا جنگی جنون جاری ہے، بھارت نے پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں کے تجربات کا اعلان کردیا۔بھارت اور پاکستان میں مذاکرات جلد شروع ہوں گے، اس کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہوا۔ بھارتی فوج کے سائنسدان وی کے سروست نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ اگنی پانچ سیریز کے میزائلوں کا تجربہ کیا جائے گا۔

میزائل پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کا سب سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا نام اگنی تھری ہے جس کی رینج تین ہزار پانچ سو کلومیٹر ہے۔بھارتی فوج کے سائنسدان وی کے سروست کے مطابق اگنی تھری میزائل فوج کے استعمال کیلئے تیار ہے۔ ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ میزائل صرف ملکی دفاع کیلئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں جب بھارت کے ہمسایہ ممالک اگنی تھری جیسے میزائل کے ہدف پر ہیں۔ پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں کے تجربات کا اعلان معنی خیز ہے اور سوال اٹھاتا ہے کہ پانچ ہزار میزائل کی رینج میں بھارت کن ممالک کو نشانہ بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :