دادو کے علاقے نیو چوک پر دھماکہ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 14 فروری 2010 11:52

دادو (اردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 14 فروری۔ 2010) دادو کے علاقے نیوچوک پر دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ، سول اسپتال دادو میں ناکافی طبی سہولیات کے باعث زخمیوں کو دیگر شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ایک رکشے میں ہوا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جا سکی ۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک ڈبہ بھی ملا ہے ۔ ڈی پی او دادو غازی صلاح الدین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ ہو گیا اور ڈیڑھ گھنٹے میں دادو پہنچ جائے گا ۔ ڈی پی او دادو نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :