دل کے دورے سے محفوظ رہنے کیلئے چاکلیٹ کا استعمال بہترہے

اتوار 14 فروری 2010 15:19

دل کے دورے سے محفوظ رہنے کیلئے چاکلیٹ کا استعمال بہترہے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14فروری۔2010ء) ماہرین طب نے روزانہ چاکلیٹ کھانے کے عمل کو عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کیلئے بہترین قرار دےدیا ہے۔ مانچسٹر یونیورسٹی میں عالمی سطح پر ہونے والی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ دو مختلف تحقیقات کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانے والے افراد کو نسبتاً دل کے دورے کم پڑتے ہیں جبکہ دیگر افراد میں عارضہ قلب کی شرح بھی کم دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

پہلی تحقیق میں 45 ہزار لوگوں میں یہ دیکھا گیا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے یا نہیں اور یہ ہفتے میں کتنی بار چاکلیٹ کھاتے ہیں۔ اس گروپ میں ہارٹ اٹیک کے خطرے سے 22 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ دوسری تحقیق میں 1169 افراد جو روزانہ 50 گرام چاکلیٹ کھاتے تھے، کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ وہ 46 فیصد تک محفوظ تھے۔ ماہرین طب کے مطابق چاکلیٹ جذباتی پن کی سطح کو کم کرکے دل کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔