سندھ، ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ

جمعہ 19 فروری 2010 20:39

سندھ، ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19 فروری۔ 2010ء) سندھ میں تعلقہ اور ٹاؤن کی سطح پر ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن متنازعہ ہونے کے بعد منسوخ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری عبدالحق ابڑو کو معطل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے ناظمین کو فارغ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کئے بغیر ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بلدیات سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات وقار مہدی نے متنازعہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری عبدالحق ابڑو کو معطل کر دیا گیا۔ قبل ازیں کراچی کے اٹھارہ ٹاؤنز میں تعینات کئے جانے والے ایڈمنسٹریٹرز کے لئے فرخ زیدی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ، خالد لیاقت آباد ٹاؤن، مختار حسین صدر ٹاؤن، لطیف لودھی گلبرگ ٹاؤن، فیصل بخاری شاہ فیصل ٹاؤن، عمران اسلم سائٹ ٹاؤن، مشتاق میمن کورنگی ٹاؤن، شفیق الرحمان گلشن ٹاؤن، رئیسی لیاری ٹاؤن، منور کیماڑی ٹاؤن، اطہر سعید بلدیہ ٹاؤن، قمر الدین شیخ اورنگی ٹاؤن، ڈاکٹر حمید شیخ جمشید ٹاؤن، نعمان ارشد لانڈھی ٹاؤن کے نام جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :