دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 20 فروری 2010 22:40

دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2010ء) پاکستان نے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کوچار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔انگلش ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سواڑتالیس رنز بنائے۔ کیون پیٹرسن تین چھکوں اور چار چوکوں کی مددسے چالیس بالوں پر باسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

جوناتھن ٹروٹ نے انتالیس جبکہ لیوک رائٹ نے تیرہ رنز بنائے۔ یاسر عرفات نے تین جبکہ سعید اجمل اور عمرگل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان نے عبدالرزاق کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر انیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔رزاق پانچ چھکوں کے ساتھ اٹھارہ بالوں پر چھیالیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عمر اکمل نے چھتیس جبکہ فواد عالم نے اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ گریم سوان نے تین اور اجمل شہزاد نے دوکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔عبدالرزاق مین آف دی میچ جبکہ گریم سوان مین آف دی سیریز قرار پائے۔