گھوٹکی، ٹرین نے ٹریکٹر کو ٹکرماری، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

جمعہ 26 فروری 2010 20:15

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 فروری۔ 2010ء) گھوٹکی میں کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خیبرمیل نے ٹریکٹر کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔ یہ حادثہ کالے گھاٹ کےمقام پر ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ٹرین کی ٹکر سے ٹریکٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ٹریکٹر ڈرائیور کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ گھوٹکی میں کالے گھاٹے کی ریلوے کراسنگ پر پہلے بھی متعدد حادثات ہوچکے ہیں، جن میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔