آلو کے بڑے اور موٹے چپس سمارٹ بناتے ہیں

پیر 8 مارچ 2010 10:28

آلو کے بڑے اور موٹے چپس سمارٹ بناتے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ ۔2010ء)ماہرین طب کے مطابق آلو کے چپس انسان کو موٹاپے میں مبتلا کرسکتے ہیں مگر جدید تحقیق کے مطابق آلو کے موٹے اور بڑے بڑے چپس انسان کو موٹاہونے کی بجائے سمارٹ بناتے ہیں۔فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باریک چپس زیادہ چکنائی جذب کرتے ہیں جبکہ موٹے چپس خوردنی تیل کی کم مقدار اپنے اندر جذب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں مقبول آلو کے چپسوں پر مبنی غذاؤں میں باریک چپس کے استعمال کو ماہرین طب نے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ماہرین طب نے کہا ہے کہ آلو بذات خود موٹاپے کےلئے اتنا خطرناک نہیں ہوتا مگر اس کو تلنے کے بعد اور اس عمل کے دوران مختلف کیمیاوی تبدیلیاں اس کی کیلوریز کو بڑھانے کے عمل سے گزارتی ہیں جس سے یہ موٹاپے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ اس تحقیق میں آلو کے چپس کے ساتھ استعمال ہونے والی دیگر غذاؤں کے استعمال کو بھی موٹاپے کا باعث قرار دیا گیا۔