پیرمحل‘رشتہ داری کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خاتون سمیت پانچ افرا د زخمی

پیر 8 مارچ 2010 14:20

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء) رشتہ داری کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خاتون سمیت پانچ افرا د زخمی ہونے سمیت مختلف تنازعات میں آٹھ افراد شدید زخمی تین کس افراد نے راستہ پوچھنے کے بہانے تیز پھینک کر نوجوان کا چہرہ جھلسادیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں716گ ب میں رشتہ داری کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں پانچ افراد جن میں محمدامین ، محمد شاہد ۔

محمد ضمیر ، محمد حنیف پسران پہلوان ،پہلوان ولد غلام محمد اور امیراں بی بی زوجہ مہامند شدید زخمی ہوگئے یونس ٹاؤن پیرمحل کا رہائشی محمد عقیل ولد محمد وحید سبزمنڈی روڈ پیرمحل پر دکان داری کرتا ہے دکان بند کرکے گھر جارہاتھاکہ راستے میں تین کس نامعلوم افراد نے المعصوم ہسپتال کاپتہ پوچھا یونہی محمدعقیل بتانے کے لیے رکا منہ پر کیمیکل پھینک کر چہر ہ جھلسادیا اور فرارہوگئے موضع جوسہ تھانہ اروتی کے رہائشی مظہر حسین ولد رستم علی کو رشتہ داری کے تنازعہ پر محمد سعید نے اپنے تین کس ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے مظہر حسین کو شدید زخمی کردیا بچوں کے جھگڑے کے تنازعہ پر نواحی گاؤں734گ ب کے رہائشی محمد عابد ولد غلام فرید ، محمدبخش ولد محمد نواز کو اصغرعلی ، قالب حسین ۔

(جاری ہے)

باؤ پسران مہامند ساکنان771گ نے تشددکرکے شدید زخمی کردیا -

متعلقہ عنوان :