تعلیمی اداروں سے رینجرز کی رہائش گاہیں ختم کریں گے، پیر مظہر

پیر 8 مارچ 2010 15:09

ڈھرکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء) وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قائم رینجرز کی رہائشگاہیں ختم کی جائیں گی اور تعلیمی اداروں میں شادی بیاہ ودیگر تقریبات کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی. یہ بات انہوں نے ڈھرکی میں مشہور ماہر تعلیم پیارولال سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

پیرمظہرالحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں بند چار ہزار اسکولوں میں سے سولہ سو بحال کرادئے گئے ہیں۔ اسکولوں سے وڈیروں کے قبضے ختم کرائے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ چھ ہزار اساتذہ کو مختلف اسامیوں پر بھرتی کیا گیا جبکہ تیرہ ہزار اساتذہ کو جلد بھرتی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :