خاتون رکن اسمبلی ملازمین کے احتجاج پر سیاست نہ چمکائیں، NPIW کے ملازمین کا ختم ہوچکا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پیر 8 مارچ 2010 19:16

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اور گولی کے زور پر آنے والے دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اسی طرح دوبارہ آئیں گے۔ تاہم پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام نے انہیں 5 سال کیلئے حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں ایم پی اے سید محسن شاہ بخاری سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر وسابق رکن سندھ اسمبلی حاجی امین لاکھوں سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن عوامی رابطہ مہم شروع کردیں اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون رکن اسمبلی ملازمین کے احتجاج پر اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ NPIW کے ملازمین کنٹریکٹ پر تھے اور اب کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے۔

اگر انہیں بحال کیا گیا تو مزید 40 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو بھی بحال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں این پی آئی ڈبلیو کے ملازمین سے ہمدردی ہے تاہم یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر خصوصاً چشمہ جہلم لنک کینال پر پاور پروجیکٹ کے مسئلے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے 1991ء کے معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی ملنا چاہئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی علی نواز چانڈیو، عبدالکریم سومرو، سید اعجاز شاہ بخاری، ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :