فیصل آباد: اہل محلہ نے پولیس اہلکاروں کی چھترول کردی

بدھ 17 مارچ 2010 14:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اہل محلہ نے پکڑ کر چھترول کر ڈالی،لائل پور تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں پولیس اہلکار طارق نام کے شخص کو مبینہ طور پر منشیات سپلائی کر رہے تھے کہ اہل محلہ نے ان پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر سر عام چھترول کر ڈالی۔

(جاری ہے)

اہل محلہ کی کارروائی پر تھانے کا ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا، پولیس اہلکاروں نے وہاں موجود لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کارروائی پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :