فیصل آباد،سول کورٹ میں سول جج اور ایڈووکیٹ میں ہاتھا پائی

پیر 22 مارچ 2010 14:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد میں سول جج کی عدالت میں ایڈووکیٹ لیاقت جاوید اور جج طارق کہوٹ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔

(جاری ہے)

سول کورٹ میں سول جج طارق کہوٹ کی عدالت میں ایڈووکیٹ میاں لیاقت جاوید اور سول جج کے مابین کیس کی سماعت کے دوران تلخی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ۔ واقعہ کے بعد عدالتوں کے ججز نے احتجاجا کام بند کردیا اور اس سارے معاملے سے سیشن جج کو آگاہ کیا ۔ عدالتوں میں کام کی بندش سے سائلوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سول ججز کا کہنا ہے کہ سیشن جج کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔