ملک بھر میں‌ عام تعطیل کے باوجود شدید لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

منگل 23 مارچ 2010 13:20

ملک بھر میں‌ عام تعطیل کے باوجود شدید لوڈشیڈنگ، عوام پریشان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ ۔2010ء) ملک میں بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق چار ہزار سات سو میگاوٹ تک پہنچ گیا۔ پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزارآٹھ سو تیرہ میگاواٹ اور پیداوار دس ہزار ایک سو تین میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح طلب اور پیداوار میں فرق چار ہزار سات سو میگاواٹ تک پہنچ چکاہے۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا میں پانی کی آمد میں بہتری ہوئی ہے جس کے بعد سسٹم میں مزید آٹھ سو میگاواٹ بجلی شامل ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں اعلانیہ نو گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :