پی پی، ن لیگ میں پیار کی پینگیں مزید بڑھیں گی، راناثنا اللہ

منگل 23 مارچ 2010 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ ۔2010ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پیار کی وہ پینگیں مزید بڑھیں گی جن کا آغاز گجرات سے ہوا ہے۔ وہ فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے پانچ روزہ فیسٹیول کے موقعے پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا ایک ہی اسٹیج پر اکٹھے ہونا جمہوریت کے لئے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں دونوں جماعتوں میں قربت مزید بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہ دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تو بہت شور مچایا جاتا ہے یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ ایک ہی رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے لیٹر تک اضافہ کیوں کیا جاتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے صوبائی وزیر زراعت کے ہمراہ یونیورسٹی میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز بھی دیکھے۔

متعلقہ عنوان :