جج کو تھپڑ مارنے کا واقعہ: 40 ججز رخصت پر چلے گئے

جمعہ 26 مارچ 2010 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26مارچ 2010ء) فیصل آباد میں عدالتی بحران سنگین ہوتا جارہاہے۔جج کو تھپڑ مارنے کے خلاف ماتحت عدلیہ میں احتجاج جاری ہے اور چالیس سول اور ایڈیشنل سیشن ججز رخصت پر چلے گئے۔ ادھر عارف والا بار ایسوسی ایشن کے ارکان اور سول ججز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سول کورٹ کے چار ججز نے استعفے پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

ججز کا کہناہے کہ انھیں وکلاء سے جان کا خطرہ ہے اس لئے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ وکلاء کاکہناہے کہ جب تک وکیل لیاقت جاوید کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ واپس نہیں لیاجائے گا اس وقت تک عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

دوسری جانب وکلاء اورججز کی ہڑتال کی وجہ سے سائیلین کو پریشانیوں کا سامناہے۔ ادھر فیصل آباد کے سول جج سے اظہاریکجہتی کے لئے شیخوپورہ کے ججز نے بھی عدالتوں کابائیکاٹ کیاہے جبکہ نوشہروفیروز میں بھی وکلاء اور ججز میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔قق