فیصل آباد،وکیل کا سول جج کو تھپڑ،ججز کی1ماہ کی رخصت کی درخواست

ہفتہ 27 مارچ 2010 13:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2010ء) فیصل آباد کے تمام ججوں نے ایک ماہ رخصت کی درخواست دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج سمیت تمام ججوں نے ایک ماہ رخصت کی درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ اور دیپالپور کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کا مطالبہ ہے کہ تھپڑمارنے والے وکیل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ایڈیشنل سیشن جج ارم ایا ز ،چوہدری نواز ،ہارون لطیف اور انوار الحق سمیت دیگر ججز نے استعفے دینے کا اعلان کیا جبکہ وکلا کی جانب سے بھی ملزم کے حق میں بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل نے فیصل آباد میں سول جج کو تھپڑ رسید کردیا تھا جس کے بعد سے وکلا اور ججز میں تنازعہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :