آسٹریلوی سائنس دانوں نے مصنوعی آنکھ متعارف کرا دی

جمعرات 1 اپریل 2010 14:50

آسٹریلوی سائنس دانوں نے مصنوعی آنکھ متعارف کرا دی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم ۔ اپریل ۔ 2010ء) آسٹریلوی سائنسدانوں نے بصارت سے محر وم افراد کے لیے تاریک دنیا میں امید کی کرن پیدا کرنے کیلئے مصنوعی آنکھ کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ Bionic Visionنامی آسٹر یلوی ادار ے کی جانب سے تجرباتی طور متعارف کر ائی جانے والی اس مصنو عی آنکھ کے کامیاب تجربے سے امید کی جا رہی ہے کہ بصارت سے محروم لاکھو ں افراد کائنات کی دلکشی و رعنائی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

Bionic Visionکا کہنا ہے کہ یہ مصنو عی آنکھ ان مریضوں کو دیکھنے میں مد د گار ہو گی جن کی بینا ئی بتدریج کم ہو رہی ہے۔یہ مصنوعی آنکھ چشمے میں لگے ہوئے چھوٹے کیمر ے اور تصویروں کی پہچان کر نے والی ایک ڈیوائس پر مشتمل ہے جسے لگانے والے بآسانی اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں۔ادارے نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئند ہ تین سال میں اس مصنوعی آنکھ کو بصارت سے محروم افراد کو لگانے کے قابل ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ آسٹریلوی فیڈرل گورنمنٹ نے مصنوعی آنکھ کی تیا ری کے لیے 42ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔