شعیب کے ساتھ شادی کا نکاح نامہ موجود ہے،عائشہ صدیقی کادعویٰ

جمعرات 1 اپریل 2010 23:47

شعیب کے ساتھ شادی کا نکاح نامہ موجود ہے،عائشہ صدیقی کادعویٰ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل ۔2010ء)شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سےشادی جب ہوگی تو کیا رنگ دکھائے گئی یہ تو وقت بتائے گا لیکن شادی سے قبل ہی انکی پہلی بیوی کی دعوے دار عائشہ صدیقی نے یہ کہہ کر انکے پاس شعیب کی شادی کا نکاح نامہ موجود ہیں رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں عائشہ صدیقی نے دعوی کیا کہ وہ اب بھی شعیب ملک کی بیوی ہیں شعیب پہلے اسے طلاق دے پھر شوق سے ثانیہ مرزا سے شادی کر لے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ شعیب ملک نے خود تسلیم کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں شعیب ملک کے خاندان والے جو الزام لگارہے ہیں وہ غلط ہے۔عائشہ نے کہا کہ شعیب ملک اور انکے نکاح میں گواہان بھی موجود تھے۔ مجھے سستی شہرت نہیں چاہیئے۔ شعیب ملک شہرت کی لالچ میں سب کر گزرنے کے لیے تیار نظر آرہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شعیب کو مجھ میں دلچسپی نہیں تو مجھے بھی انکے ساتھ رہنے کا اب کوئی شوق نہیں۔ اس سے قبل انکے والد نے کہا تھا کہ وہ شعیب ملک کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ شعیب انکی بیٹی کو طلاق دیئے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتا۔