پشاور ،باڑہ شیخان میں پولیس مقابلہ ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید،5 اشتہاری ہلاک

ہفتہ 3 اپریل 2010 15:41

پشاور ،باڑہ شیخان میں پولیس مقابلہ ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید،5 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3اپریل ۔2010ء) پشاور کے علاقے باڑہ شیخان میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سمیت تین اہلکار شہید، پانچ اشتہاری ملزم بھی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح باڑہ شیخان میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے کارروائی میں پانچ اشتہاری ملزمان ہلاک ہو گئے ،دو پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امدا دکے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی ہے اورسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :