صدرمعزول چیف جسٹس کو بحال نہیں کرسکتے،وزیراعظم آزاد کشمیر

اتوار 4 اپریل 2010 20:38

صدرمعزول چیف جسٹس کو بحال نہیں کرسکتے،وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔4اپریل ۔2010ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ صدر انکے مشورے کے بغیر نہ تو معزول چیف جسٹس کو بحال کرسکتے ہیں اور نہ ہی ریفرنس واپس لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ آزاد کشمیرکے آئین کے تحت صدر وزیر اعظم کے مشورے کا پابند ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے معزول چیف جسٹس کو بحال کرنے کے حوالے سے ابھی تک انھیں کوئی تحریری نوٹیفیکشن موصول نہیں ہوا اور اگر ایسا نوٹیفیکشن جاری ہوا تو وہ اس پر آئین اور قانون کے مطابق لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے اور وہی کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔