انڈس بلائنڈ ڈولفن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

منگل 6 اپریل 2010 18:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔6اپریل ۔2010ء) محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے انڈس بلائنڈ ڈولفن کی نسل کو لاحق خطرات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف سکھر ریجن کے فتر میں کراچی سے آئے ہوئی ٹیم نے سکھر کے آفیسران اور دیگر عملے کو انڈس بلائنڈ ڈولفن اور دیگر آبی مخلوق کے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار میں محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ فشریز کے آفسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر راؤ عبدالطیف نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ فشریز کو فنڈز جاری کیئے جائیں تاکہ آبی مخلوق کی حفاظت کی جاسکے اور ان کی دیکھ بھال کی جاسکے۔