بھارت،قہقہوں کا دن منایا گیا

اتوار 2 مئی 2010 18:32

بھارت،قہقہوں کا دن منایا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2010ء) قہقہے لگانے کے عالمی دن کے موقع پر بھارت میں پانچ سو افراد نے ایک ساتھ قہقہے لگائے دنیا میں ہر سال مئی کے مہینے کے پہلے اتوار پر قہقہے لگانے کا عالمی دن منایا جاتاہے۔ اس روز کی مناسبت سے بھارتی شہر ممبئی میں مقامی لافٹر کلب نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پانچ سو افراد نے ایک ساتھ قہقہے لگائے. ممبئی کے شہری اور پریا درشنی کلب کے سربراہ کشور کا کہناہے کہ ہنسنا ہماری زندگی کیلئے نہایت اچھا اور ضروری ہے۔

کیوں کہ آج کل پچیانوے فیصد بیماری انسان کی سوچ اور دماغی دباؤ کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ اگر انسان مسائل کے متعلق بار بار سوچتے رہیں گے تو وہ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :