پیٹوؤں کاعالمی مقابلہ ، امریکی نے جیت لیا

پیر 10 مئی 2010 13:21

پیٹوؤں کاعالمی مقابلہ ، امریکی نے جیت لیا
سنگاپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10مئی 2010ء) سنگاپور میں دنیا کے سب سے بڑے پیٹو شخص کا مقابلہ ہواجس میں دنیا بھرکے نامی گرامی پیٹوؤں نے شرکت کی۔ اصل مقابلہ امریکا اورجاپان کے پیٹوؤں کے درمیان دیکھنے میں آیا۔امریکی جوائے چیسٹ نٹ نے آٹھ منٹ میں جھینگے کی ڈش کی تین سو اسی پیالیاں چٹ کرڈالیں جبکہ جاپان کے ٹیکریوکوبایاشی، ان سے صرف دس پیالی پیچھے رہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے مقابلے میں چین کی جولیٹ لی مقررہ وقت میں جھینگے کی ایک سو پچاس پیالیاں ہڑپ کرکے پہلے نمبر پر رہیں۔ شکست کے بعد جاپان کے،کوبایاشی نے بتایاکہ انہیں شکست کے باوجود مایوسی نہیں ہوئی ۔ وہ مشق جاری رکھتے ہوئے اگلے مقابلوں میں اپنے حریف کو چاروں شانے چت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اگلا مقابلہ لاس اینجلس میں پیزا کھانے کا ہوگا جہاں ایک بار پھر توقع کی جارہی ہے کہ جاپان اور امریکا کے پیٹو ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :