ن لیگ قربانیاں دینا نہیں جانتی،فریال تالپور

بدھ 12 مئی 2010 22:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2010ء) پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی اور صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نہ تو قربانیاں دینا جانتی ہے اور نہ ہی اس کی قیادت عوام کی خدمت کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے حلقہ پی پی تریسٹھ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا آفتاب کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں تاخیر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ تو قربانیاں دینا جانتی ہے اور نہ ہی اس کی قیادت عوام کی خدمت کرسکتی ہے، یہ کام صرف پیپلزپارٹی کا ہے۔ جلسے سے پنجاب کے سینئر وزیر راجا ریاض احمد نے بھی خطاب کیا۔