نیب کی ٹیم ہمیش خان کو لیکر امریکہ سے لاہور پہنچ گئی

جمعہ 14 مئی 2010 21:53

نیب کی ٹیم ہمیش خان کو لیکر امریکہ سے لاہور پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2010ء) نیب کی ٹیم ہمیش خان کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہےبینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان پر نو ارب روپے کے فراڈ کا کیس ہے۔ ہمیش خان پر الزام ہے کہ انھوں نے بینکنگ قوائد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حارث اسٹیل کو نو ارب روپے کا قرضہ جاری کیا تھا۔حارث اسٹیل کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا اور سپریم کورٹ نے پنجاب بنک مالیاتی سکینڈل کے مرکزی کردار اور بنک کے سابق سربراہ ہمیش خان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیرسربراہی میں تین رکنی بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔عدالت عظمیٰ نے ہمیش خان کو دو بار رضا کارانہ طور پر مقدمہ کی کارروائی میں پیش ہونے کا موقع دیا تھا اور مقدمہ کی کارروا ئی میں حصہ لینے پر قانونی تحفظ کی فراہمی کا بھی کہا تھا تاہم مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر عدالت عظمیٰ نے یہ اقدام کیا۔

(جاری ہے)

گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیش خان امریکہ فرار ہوگیا۔ جہاں امریکی ریاست الیگزیڈریہ میں اس کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے بین القوامی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر امریکی عدالت نے ہمیش خان کو پاکستان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس کے بعد نیب حکام کی ٹیم ہمیش خان کی حوالگی کے لئے امریکہ پہنچی تھی جہاں سے وہ ہمیش خان کولیکر لاہور پہنچی ہے ۔

متعلقہ عنوان :