18ویں ترمیم، NRO، سپریم کورٹ کل اہم مقدمات کی سماعت شروع کریگی

اتوار 23 مئی 2010 13:40

18ویں ترمیم، NRO، سپریم کورٹ کل اہم مقدمات کی سماعت شروع کریگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23مئی۔2010ء) سپریم کورٹ 18ویں ترمیم اور این آراو سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی جیسے اہم مقدمات کی سماعت کل (پیر)سے شروع کرے گی ۔ پیر سے اٹھارہویں ترمیم،این آر او کیس میں ڈاکٹر بابر اعوان کی پیشی اور این آر او پر نظرثانی کی سماعت کے دوران سکیورٹی خدشات کے باعث سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔لوگوں کی نقل و حرکت کو ریکارڈ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے راستوں پر بھی سپیشل سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ کے احاطے اور کورٹ روم میں خصوصی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیاجائے گا۔ عدالت میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور یہ کہ صرف ان وکلا یا فریقین کو تلاشی اور کلیرنس کے بعد سپریم کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کے مقدمات کی سماعت ہوگی یا جن کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بریف کیس، موبائل فون اور دوسرے برقی آلات عدالت میں لے جانا سختی سے منع ہے جبکہ صحافیوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں سکیورٹی انتظامات ایک ایسے مرحلے میں سخت کیے گئے ہیں جب مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ پیپلز پارٹی کے حمائیتی وکلا اٹھاریں ترمیم اور قومی مصالحتی آرڈیننس یا این آرو او کے بارے میں درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے اندر اور باہر جمع ہوں گے ۔ گزشتہ روزوزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاتھاکہ وہ پیپلز پارٹی کے وکلا ونگ یعنی پیپلز لائرز فورم کے ارکان کو کہیں گے کہ وہ سماعت کے موقع پر عدالت میں نہ جائیں اور صرف چند وفاقی وزرا ہی عدالتی کارروائی کو دیکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :