لاہور میں ہال روڈ پر دو دھماکے،تین افراد زخمی

ہفتہ 26 جون 2010 21:57

لاہور میں ہال روڈ پر دو دھماکے،تین افراد زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون ۔ 2010ء) لاہور میں زیتون پلازہ ہال روڈ پر سی ڈی شاپ پر کریکر کے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے ہلکی نوعیت کے ہیں۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ایبمبولیسیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد ہال روڈ کی تمام دکانیں بند کردی گیئں جبکہ علاقے کی بجلی بھی منقظع کردی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشتبہ غیر ملکی کو حراست میںلے لیا ۔ دھماکے سے قبل ہی شرپسندوں نے میڈیا کے نمائندوں کو دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا ایس ایم ایس بھیج دیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آدھا کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :