فن لینڈ میں شوہر اپنی بیگمات کو پیٹھ پر بیٹھا کر لے ڈوڑے

اتوار 4 جولائی 2010 11:13

فن لینڈ میں شوہر اپنی بیگمات کو پیٹھ پر بیٹھا کر لے ڈوڑے
ہلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4جولائی۔2010ء) فن لینڈ میں بیگمات کو پیٹھ پر بیٹھا کر لے ڈوڑنے کی سالانہ عالمی چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ بیگمات کو پیٹھ پر بیٹھا کر لے ڈورنے کی یہ ریس اس بار بھی فن لینڈ کے جوڑے کے سابقہ چیمپئین جوڑے نے جیت لی ۔ ریس میں پندرہ ممالک کے پچپن جوڑوں نے شرکت کی ۔اس انوکھی چیمپئین شپ میں شوہر اپنی بیگمات کو پیٹھ پر بیٹھا کر ڈور لگاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریس میں شوہروں کو دو سو ترپن میٹر کے ریس ٹریک کو عبور کرنا تھا۔ جس میں انکے لیے مختلف رکاوٹیں بھی رکھی گئی تھی ۔ کھیل کے رولز کے مطابق جو بیگمات کھیل میں حصہ لے رہی ہیں ۔ انکی عمر سترہ سال سے زیادہ اور وزن پچاس کلو کے قریب ہونا چاہیے ۔فن لینڈ کے مقامی جوڑے اور سابقہ چیمپئین نے یہ ریس ایک منٹ اور پانچ سیکنڈ میں جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ جیتنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور انکی اس جیت کے پیچھے انکے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے ۔