دہشتگردوں کو نہیں بخشا جائےگا،خورشید شاہ

اتوار 4 جولائی 2010 14:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4جولائی۔2010ء) وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھشتگردوں کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو انہیں نہیں بخشا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سرکٹ ھاؤس سکھر میں کھلی کچھری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دھشتگرد سندھی، پنجابی، پٹھان اور بلوچ نہیں ہوتا بلکہ صرف معصوم لوگوں کا قاتل ہوتا ہے۔ اسلئے اس کے ساتھ ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی قوتوں کو دھشتگردی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :