پاکستان میں قائم پناہ گاہوں سے دہشتگرد ہمارے اہداف کو نشانہ بنا رہےہیں، افغانستان

منگل 6 جولائی 2010 13:05

پاکستان میں قائم پناہ گاہوں سے دہشتگرد ہمارے اہداف کو نشانہ بنا رہےہیں، ..
کابل (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جولائی۔2010ء) افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے اندر قائم محفوظ پناہ گاہوں سے دہشت گرد افغان اداف پر حملے کررہے ہیں اورپاکستانی حکومت کوچاہیے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات ا ٹھائے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کودیے گئے انٹرویومیں افغان قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا نے کہا کہ پاکستانی حکام نے القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین پر سرگرمیوں کی اجازت دے رکھی ہے اور اس سلسلے میں افغانستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جو کئی مرتبہ یہ پاکستان کو فراہم بھی کئے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات بھی نہیں ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اورتربیتی مراکز قائم ہیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر افغانستان آتے اور حملہ کرتے اور واپس چلے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان سے ملحقہ اپنے قبائلی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔واضح رہے کہ افغان قومی سلامتی کے مشیرکی جانب سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب مغربی میڈیامیں دعویٰ کیاجارہاہے کہ پاکستان اورافغانستان طالبان کے مسئلے سے مل کر نمٹنے کیلئے متفق ہوگئے ہیں اورافغان صدر حامد کرزئی امریکہ اوردیگرمغربی ویورپی ممالک کے بجائے پاکستان پراعتماد کرنے لگے ہیں

متعلقہ عنوان :