پنجاب ،خیبر پختونخوا ،سندھ میں وقفے وقفے سے بارش

اتوار 11 جولائی 2010 20:01

پنجاب ،خیبر پختونخوا ،سندھ میں وقفے وقفے سے بارش
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2010ء) بالائی پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں اور زیریں سندھ میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب کے علاوہ گوجرانوالہ ڈویژن، ہزارہ، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش جاری رہا۔ ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ چونتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مری میں تینتیس، منگلا تیرہ، جہلم دس، لاہور نو جبکہ کوٹلی اور راولاکوٹ میں دو دو ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہا کہ ائندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، بالائی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کےمون سون کا آغاز آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع۔

(جاری ہے)

مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز آئندہ پندرہ گھنٹوں میں متوقع ہے۔

کراچی اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔بالائی پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں اور زیریں سندھ میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب کے علاوہ گوجرانوالہ ڈویژن، ہزارہ، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔

ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ چونتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مری میں تینتیس، منگلا تیرہ، جہلم دس، لاہور نو جبکہ کوٹلی اور راولاکوٹ میں دو دو ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، بالائی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کے آفیسر محمد ریاض نے بتایا کہ شہر میں موجودہ ہلکی بارش مون سون کا حصہ نہیں ہے۔ آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جاری رہے گی۔ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ آفیسر محمد ریاض نے بتایا کہ شہر میں موجودہ ہلکی بارش مون سون کا حصہ نہیں ہے۔ آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :