فرانسیسی ایوان زیریں میں برقعہ پرپابندی کا آئینی بل منظور

منگل 13 جولائی 2010 21:01

فرانسیسی ایوان زیریں میں برقعہ پرپابندی کا آئینی بل منظور
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جولائی۔2010ء)فرانس کے ایوان زیریں میں عوامی مقامات پر برقعہ پر پابندی کا آئینی بل منطور کر لیا گیا، جس کی سینیٹ سے منظوری لازمی ہوگی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ایوان زیریں نے کئی روز بحث کے بعد اس بل کی منظور دی، جس کے حق میں تین سو چھتیس جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔ برقعہ پر پابندی کا بل ستمبر میں سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں سے توثیق کے بعد اسے حتمی منظوری کیلئے آئینی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے تحت عوامی مقامات پر مکمل حجاب کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔