ایک سو آٹھ سالہ ملائشین خاتون کے اڑتیس سالہ شوہر کی گھر واپس

ہفتہ 17 جولائی 2010 15:24

ایک سو آٹھ سالہ ملائشین خاتون کے اڑتیس سالہ شوہر کی گھر واپس
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) ایک سو آٹھ سالہ ملائیشین خاتون اپنے اڑتیس سالہ شوہر کی گھر واپسی پرخوشی سے بے حال ہوگئیں۔ ملائیشیا میں ایک سو آٹھ سالہ خاتون ووک کندر کے شوہر محمد نور ڈرگ ٹریٹمنٹ کے لئے ایک سال کے طویل عرصے سے اپنی بیوی سے جدا تھے۔

(جاری ہے)

ووک اپنے شوہر کی گھر واپسی سے بالکل نا امید ہوچکی تھیں۔ کہ اچانک ہی محمد نور کی گھر واپسی نے انھیں خوشی سے بے حال کر دیا۔ ووک کی محمد نور سے یہ بائیسویں شادی ہے۔محمد نور اپنی بیوی سے ستر سال کم عمر ہیں ۔محمد نور کو سزا ملنے کے بعد ووک تئیسویں شادی کرنے کے لئے ذہنی طور پر تہار ہو ہی گئی تھیں کہ محمد نور گھر واپس آگئے۔ ووک اپنے تئیسویں کم عمر شوہر کی واپسی سے بے حد خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :