انجنوں کی کمی،چھ ٹرینوں کی سروس معطل

ہفتہ 17 جولائی 2010 16:05

انجنوں کی کمی،چھ ٹرینوں کی سروس معطل
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء)انجنوں کی کمی کے باعث پاکستان ریلوے نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس سمیت چھ ٹرینوں کی سروس معطل کر دی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کی سروس معطل کی گئی ہے ان میں لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس، چلتن ایکسپریس، اور تیز رو شامل ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس جبکہ لاہور اوراوکاڑہ کے درمیان چلنے والی سخی سرور ٹرین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چلتن اور تیز رو بیس،شالیمار ایکسپریس انتیس جولائی سے بندکی جا رہی ہیں جبکہ باقی تین ٹرینوں کو آج بند کردیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انجنوں کی کمی کے باعث کیا گیا اور ابتدائی طور پر ان ٹرینوں کی سروس تین ماہ تک بند رہے گی۔