مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کا دوسرا مرحلہ، مکمل شٹر ڈاؤن

اتوار 18 جولائی 2010 12:08

مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کا دوسرا مرحلہ، مکمل شٹر ڈاؤن
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔ 2010) بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن، کل سرکاری ملازمین مظاہرے کریں گے۔ بھارتی فوج کا گشت جاری۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کے دوسرے نو روزہ مرحلے میں آج مقبوضہ وادی، سوپور، بٹگام اور دیگر کشمیری علاقوں میں کشمیریوں نے اپنا تمام کاروبار بند رکھا۔ اور بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تحریک کے دوسرے روز پیر کو سرکاری ملازمین بھارتی رویئے کے احتجاج کریں گے۔ جبکہ بدھ اور جمعرات کو دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :