فیس بک بے وفائی کا ذریعہ بن گئی

اتوار 18 جولائی 2010 14:08

فیس بک بے وفائی کا ذریعہ بن گئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔ 2010) کمیونٹی بیسڈ ویب سائیٹ فیس بک لائف پارٹنر سے بے وفائی کا ذریعہ بن گیا۔ بیس فیصد سے زائد طلاق فیس بک کی بدولت واقع ہوئیں۔طلاق سے متعلق امریکی ویب سائیٹ ڈائیورس آن لائن کے سروے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد وکلا کا کہنا ہے کہ بیس فیصد طلاق صرف فیس بک کی وجہ سے ہوئیں۔

(جاری ہے)

نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر صارف اپنے پرانے معاشقوں کو ڈھونڈ کر زندگی مزید رنگین کرنا چاہتا ہے لیکن جب اس کے لائف پارٹنر کو علم ہوتا ہے تو سب رنگ اڑ جاتے ہیں اور نتیجہ علیحدگی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مشہور ماہر نفسیات اسٹیسی کیسر کا کہنا ہے کہ طلاق کے کیسز میں فیس بک کا محرک توقعات سے کہیں زیادہ فعال ہے۔ صارف اپنے عہد جوانی میں پہنچ کر وہ حرکتیں کر گزرتے ہیں جس کی لائف پارٹنر کو توقع نہیں ہوتی۔ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب سائیٹ شادیوں کے ٹوٹنے کی ذمہ دار نہیں۔

متعلقہ عنوان :