اکتوبر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ مجبوری ہے، ایف بی آر

اتوار 18 جولائی 2010 23:39

اکتوبر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ مجبوری ہے، ایف بی آر
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جولائی۔2010ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سہیل احمد نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ حکومت کی مجبوری ہے، آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے تو تاجر دیانتداری سے ٹیکس ادا کریں۔

(جاری ہے)

لاہور میں افغان ٹیکس آفیسرز کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ معشیت کی بحالی کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے تاکہ آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنرل سیلز ٹیکس سے آمدنی میں اضافہ ممکن ہوا تو آئی ایم ایف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ممکنہ نفاذ سے خطرہ ان کو ہے جو ٹیکس اداد نہیں کرتے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی کا ہدف سولہ ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ پچھلے سال تیرہ ارب چھیالیس کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :