فیصل آباد:سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات زیر آب

اتوار 25 جولائی 2010 19:17

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی۔2010ء) فیصل آباد کے نواحی علاقوں میں سیم نالوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شگاف پڑگئے جسکے نتیجے میں کئی دیہات زیر آب اور کھڑی فیصلوں کو نقصان پہنچاہے۔فیصل آباد کے علاقے ساہیاں والہ میں سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے پانی متعدد دیہات میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس سےمکینوں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جڑانوالہ، سمندری اور چک جھُمرہ میں سیم نالوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شگاف پڑ گئے جس سے متعدد دیہات میں مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار نے مون سون سے قبل سیم نالوں کی صفائی نہیں کی جس کے باعث مختلف مقامات پر شگاف پڑے۔

متعلقہ عنوان :