پنجاب حکومت دہشتگردوں کی مدد کر رہی ہے، سلمان تاثیر

منگل 27 جولائی 2010 14:47

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی۔2010ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہے،پرویز مشرف سے وردی اتارنے کی شرط منوا کر گورنر کا عہدہ قبول کیا ، مشرف سیاست میں آنے کی بجائے لیکچر دیتے رہیں‘عمران خان میں سیاسی سمجھ بوجھ کی کمی ہے‘شہباز شریف ون مین شو کر رہے ہیں‘سستی روٹی سکیم سے پنجاب کا خزانہ خالی کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر بننے سے پہلے جنرل پرویز مشرف سے یہ طے کیا تھا کہ آپ وردی اتار کر الیکشن کروائیں گے تو میں گورنر کا عہدہ قبول کروں گا ورنہ استعفیٰ دے دو ں گا۔مشرف نے میری بات مان لی اس لئے میں آج گورنر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے تھا کیونکہ ان کو سیاسی طور پر نکالا گیا ہے اب ان کو چاہیے کہ وہ سینئر سیٹیزن کے طور پر غیر ممالک میں لیکچر دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے ذاتی دوست ہیں لیکن سیاست میں بالکل زیرو ہیں ان میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی مددکر رہی ہے۔ شہباز شریف نے بہت سی وزارتیں اپنے پاس رکھیں ہوئی ہیں وہ صرف ون مین شو کی سیاست کر رہے ہیں ۔ پنجاب کا ایک بھی وزیر اپنی وزارت صحیح نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی پروگرام سے پنجاب کا خزانہ خالی کیا جارہا ہے اس سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا یہ سب ملکر ملک کی دولت کو ضائع کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :