فیصل آباد:سیم نالے میں سوفٹ چوڑا شگاف،متعد دیہات زیر آب

جمعرات 29 جولائی 2010 20:07

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی۔2010ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سیم نالے میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

(جاری ہے)

سیم نالے میں شگاف غلام محمد آباد کے قریبی علاقے میں پڑا جس سے پانی قریبی آبادیوں اور دیہات میں داخل ہو گیا، سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کی مرمت کی کوشش کی، بعد میں محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ چک جمھرہ کے علاقے میں بھی نالے میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :