ناٹنگھم ٹیسٹ،پاکستان کوانگلینڈ کےہاتھوں‌354رنز کی بدترین شکست

اتوار 1 اگست 2010 17:04

ناٹنگھم ٹیسٹ،پاکستان کوانگلینڈ کےہاتھوں‌354رنز کی بدترین شکست
ناٹنگھم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اگست۔2010ء) انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں تین سو چون رنز سے شکست دے دی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے چار میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے چار سو پینتیس رنز کے ہدف میں پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہو گئے اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف اسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے پندرہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین انگلینڈ کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا اور یکے بعد دیگرے پاکستانی بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے۔

عمران فرحت اور دانش کنیریا کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین اپنے اسکور کو ڈبل فیگر تک نہ پہنچا سکا۔ عمران فرحت پندرہ، سلمان بٹ آٹھ، اظہر علی صفر، عمر امین ایک، محمد عامر چار، عمر اکمل چار، کامران اکمل صفر، عمر گل نواور محمد آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دانش کنیریا سولہ رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے چھ، کرس براڈ اور فن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :