وزیراعظم کی اندرون وبیرون ملک موجود ناراض بلوچ قیادت کو مذاکرات کی دعوت ،حکومت بلوچستان کے قابل قبول حل کیلئے تیارہے، امریکہ سلالہ حملہ پر غیر مشروط معافی مانگے، توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ملک و قوم کی خدمت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں، بھارت کیساتھ تمام متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، زرعی شعبہ کی ترقی میں بجلی کی قلت کا مسئلہ آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب

منگل 26 جون 2012 17:47

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ امریکہ سلالہ حملہ پر غیر مشروط معافی مانگے،بلوچستان مسئلہ کو قابل قبول انداز میں حل کرنے کیلئے بلوچ قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں،توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک و قوم کی خدمت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں حکومت سے تعاون کریں، بھارت کیساتھ تمام متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، زرعی شعبہ کی ترقی میں بجلی کی قلت کا مسئلہ آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں اپنے پیشرو یوسف رضا گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کی خاطر اصولی موقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ قوم کی خدمت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں ، اتحادی حکومت ، توانائی بحران سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، زرعی شعبہ کی ترقی میں بجلی کا مسئلہ آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، انہوں نے پی آئی اے، واپڈا، اسٹیل ملز، ریلویز جیسے اداروں کی انتظامیہ کو کہاکہ وہ اداروں کی آپریشنل بہتری پر توجہ دیں