سانگھڑ،اندرون سندھ قوم پرستوں کی (کل) سے ہڑتال کی کال پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، مختلف شہروں میں قوم پرستوں کی گرفتاریاں ، کارکنوں کے مظاہرے ، دھرنے ،روڈ بلاک ،ٹریفک جام

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) اندرون سندھ قوم پرستوں کی جانب سے پیر کے روز ہڑتال کی کال پر انتظامیہ کا سخت ایکشن مختلف شہروں میں قوم پرستوں کی گرفتاریاں ، کارکنوں کی جانب سے مظاہرے ، دھرنے ،روڈ بلاک ٹریفک جام ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے بلدیاتی نظام کی مخالفت میں قوم پرستوں کی جانب سے پیر کے روز دی جانے والی پہیہ جام اور مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی کال کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور قوم پرست رہنماوٴں کی کال کو ناکام بنانے کیلئے رہنماوٴں او ر کارکنان کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بڑ ے پیمانے پر بھاری پولیس نفری کے ہمرا ہ قوم پرست کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئیں اس سلسلے میں سانگھڑپولیس نے بھی سندھ ترقی پسندپارٹی کے نوجوان رہنماجبار جونیجواور امجد لغاری کو گرفتار کر لیا جس کے بعد STPاور جسقم کے کارکنان میں انتشار پھیل گیا جس کے بعد ایس ٹی پی اور جسقم نے مشترکہ ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا جس سے سانگھڑ سے نوابشاہ ، میر پورخاص ، سکھر ، حیدرآباد ، چونڈکو سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی جس پر پولیس نے مظاہرین کو روڈ اور مظاہر ہ و دھرنا ختم کر نے کی کوشش کی مگر ناکام رہی تاہم مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے STPاور جسقم کے مرکزی و ضلعی رہنماغلام محمد رند ، علی ڈنو خاصخیلی ، علی جوڑیو مگسی ،اکبر مری ،محمد بخش شر ، خدابخش درس سمیت دیگر نے کہا کہ حکومت اور اس کے حواری ہم کو گرفتاریوں اور قتل کے خوف سے ڈرا دھمکا کر سندھ کی حفاظت سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی ہم حوصلہ ہارنے والے ہیں ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ موجودہ بلدیاتی جو کہ سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کر رہا ہے نامنظور ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سندھ کے دو ٹکڑے کر نے فیصلے کو بھو ل جائے ورنہ اس کی تمام ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہوگی بعد ازاں رہنماوٴں نے ریلی کے شرکاء کو پرامن طور پر منتشر کر دیااس سلسلے میں اندورن سندھ کے مختلف شہروں سے درجنوں قوم پرست رہنماوٴں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن گرفتاری کے حوالے سے قوم پرستوں کا جانب سے دی جانے والی ہڑتا ل کی کال کا ناکام بنانا بتااے جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :