حکومت جلد ہی سی این جی صنعت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، 22 اکتوبر ہونے والے اجلاس سے قبل خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے ، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم وقار مسعود کی آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبدالله پراچہ کی سربراہی میں ملنے والے وفد کو یقین دہانی ،سی این جی ایسوسی ایشن نے مسائل حل نہ کیے جانے پر ملک بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی دھمکی دیدی

بدھ 17 اکتوبر 2012 19:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اکتوبر۔ 2012ء) وفاقی سیکرٹری پٹرولیم وقار مسعود نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبدالله پراچہ کی سربراہی میں ملنے والے وفد کو یقین دلایا ہے کہ حکومت جلد ہی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور 22 اکتوبر ہونے والے اجلاس سے قبل خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے ۔

وہ بدھ کو سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سی این جی ایسوسی ایشن نے مسائل حل نہ کیے جانے پر ملک بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی دھمکی دیدی ۔وفد میں شامل بریگیڈئر (ر) محمد افتخار چیئرمین بلوچستان سی این جی ایسوسی ایسن ، کپیٹن شجاع انور چیئرمین پنجاب ، پرویز خٹک کے پی کے ، چیئرمین ہزارہ ریجنل فضل مقیم ، ریجنل چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن انجم نواز چوہدری و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ، سینئر جنرل مینجر سیلز ، سینئر جنرل مینجر ڈسٹری بیوشن ، جنرل مینجر اپریشن ، ایس این جی پی ایل ، ایس ایس جی سی کے افسران ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا ، ڈی جی گیس و دیگر افسران شامل تھے ۔ وفد کے ارکان نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو سی این جی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مسائل اور رکاوٹوں کو فوری دو ر کیا جائے ۔

جس پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے تمام مسائل پر اتفاق رائے ہوئے درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل اور رکاوٹوں پر غور کرکے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور آئندہ اجلاس میں ان حل طلب مسائل اور رکاٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ وفدکے ارکان نے بتایا کہ بلوں کی وصول کے ریٹس اوگرا کے مقررہ کردہ ریٹس سے زیادہ ہیں جبکہ 14 جون 2012 ء کے دوران جو معاہد ”اے پی سی این جی اے ،،کے ساتھ طے پایا گیا تھاجس کا فارمولہ 60/40 تھا واضح اگر سو روپے کا پٹرول گاڑی کے لئے درکار ہو گا تو سی این جی 60 روپے کی استعمال ہو گا جس پر عملدرآمد ہو رہا ہے جس کے معاہدے کی مدت ایک سال ہے ۔

اسی طرح سوئی گیس فارمولا ایویج بلنگ کو کم کرنا بھی انتہائی ضروری ہے ۔نئی سمری میں 80/20 فارمولا ناقابل قبول اور استعداد سے باہر ہے اور یہ14 جون 2012 ء کے معاہدے کی نفی ہے اس پر عملدرآمد ضروری ہے اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا جائے تو سی این جی مالکان کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا ۔ اس طرح سی این جی اسٹیشن بند ہونے میں کوئی دیر نہیں لگے گی ۔

وفد نے مزید کہا کہ درست بلنگ پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔ سیکورٹی ڈیپازٹ میں غیر قانونی ٹیکسز کے خاتمے کے لئے بھی پائیدار بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جن علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہے وہاں لو پریشر میٹر نصب کئے جائیں ۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم راست اقدامات اٹھانے کے لئے پورے ملک کے سی این اسیٹشن غیر معینہ مدت کر بند کر دیں گے ۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی اگلے 22 اکتوبر اجلاس میں خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے ۔