ٹنڈومحمدخان،جئے سندھ قومی محاذ کے درجنوں کارکنوں کا جی ایم سید اور بشیر خان قریشی کی تصویریں ہٹائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 اکتوبر 2012 20:52

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اکتوبر۔ 2012ء) جئے سندھ قومی محاذ کے درجنوں کارکنوں کا سائیں جی ایم سید اور بشیر خان قریشی کی تصویریں ہٹائے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کے درجنوں کارکنوں نے ظہور احمد ہالیپوٹو ، زوہیب جمالی ، زاہد جسکانی ، گلشیر کولاچی ، یار محمد بھٹی ، بشیر احمد بھٹی ودیگر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ورکروں کی جانب سے نواب شاہ اور رتودیرو میں سائیں جی ایم سید اور بشیر خان قریشی کی تصویریں اتار کر ان کی بے ہر متی والے واقع کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سائیں جی ایم سید اور بشیر خان قریشی کی تصویروں کی بے ہرمتی کرنے والے افرا دکیخلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :